Print this page

زمین کے تنازع پر6 کسانوں کابہیمانہ قتل ، ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصودڈومکی کی مذمت، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

14 فروری 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)نوابشاہ کے علاقے نواب ولی محمد میں زمین کے تنازع پر 6 افراد قتل، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی کا المناک سانحے پر اظہار افسوس، نواب ولی محمد کا واقعہ ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے۔ 6 بے گناہ انسانوں کا قتل المناک سانحہ سے کم نہیں جس کی میں شدید مذمت کرتا ہوں۔نواب ولی محمد میں سفاک درندوں کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے کسانوں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر لیا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سفاک درندوں کے ہاتھوں 6 کسانوں کا قتل قابل مذمت عمل ہے میں اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ سندہ میں بے دردی سے قتل ہونے والے غریب کسانوں کے ناحق قتل کا نوٹس لے۔  کسانوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی عوام کے نمائندے ہیں انہيں متاثرہ خاندانوں کے پاس ہمدردی کے لئے جانا چاہئے۔ مظلوم کسان دو دن سے اپنے شہداء کے جنازے لے کر روڈ پر بیٹھے مگر کوئی ان کی بات سننے کے لئے تیار نہیں۔ ہماری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree