Print this page

ایم ڈبلیوایم ملک بھر میں 70واں جشن آزادی پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی، علامہ مختار امامی

08 اگست 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ یوم آزادی کی 70 ویں سالگرہ ملی جوش و جذبے سے منائی جائے گی، آزادی کی تقریبات کے حوالے سے ہم نے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں، انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ ملک بھر میں 70واں جشن آزادی پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے ، اس موقع پر سیمینارز ، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے۔ علامہ مختار امامی نے علامہ عارف حسین الحسینی کی 29ویں برسی اور ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے مہدی برحق کانفرنس کے شاندار انعقاد پر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم وہ زندہ و بیدار قوم ہیں جو اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتی۔ انہوں نے اسلام آباد کی انتظامیہ کو بہترین سیکورٹی فراہم کرنے اور میڈیا احباب کا بہترین کوریج پر بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے استحکام کے لئے اتحاد امت انتہائی ضروری ہے، شیعہ سنی علماء کی طرف سے تکفیری گروہوں کی حوصلہ شکنی نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں تکفیریت کی کوئی گنجائش نہیں، جو قوتیں تکفیریت کو پروان چڑھانا چاہتی ہیں انہیں شیعہ سنی وحدت اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree