Print this page

حکومت مطالبات کی منظوری کیلئےبولان میڈیکل کالج بحالی تحریک کے 9ماہ سے جاری احتجاج کا نوٹس لے، علامہ مقصوڈومکی

04 جولائی 2020

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے بی ایم سی بحالی تحریک کے سلسلے میں منعقدہ احتجاجی دھرنے میں شرکت کی۔ اس موقعہ پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ گذشتہ 9 ماہ سے احتجاج پر بیٹھے ہوئے ملازمین کے مسائل حل نہ ہونا افسوسناک ہے۔ ملازمین اپنی مشکلات بتانے کے لئے اب صوبائی اسمبلی کے سامنے آئے ہیں۔ شدید گرمی میں گذشتہ 15 دن سے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج پر بیٹھے ہوئے ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں۔

انہوں نےکہا کہ عدالت عالیہ حکومت بلوچستان کو احتجاجی ملازمین سے کئے گئے وعدوں پہ عمل در آمد کا پابند بنائے۔ حکومت نے عوام سے روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا مگر آج ملازمین کو بے روزگار کیا جا رہا ہے۔انہوں نےکہا کہ بلوچستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملازمین کی آواز بنیں اور مظلوموں کا ساتھ دیں۔ منگل 7 جولائی کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیںاس موقعہ پر پر خطاب کرتے ہوئے بی ایم سی بحالی تحریک کے رہنما حاجی عبداللہ نے کہا کہ مطالبات کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree