Print this page

پاکستان میں فیڈریشن کا نظام آئین پاکستان کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

05 مئی 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی نیشنل پریس کلب میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے (پاکستان کو درپیش مسائل کا حل اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی) کے عنوان پر منعقدہ سیمینار میں شرکت، سیمینار میں محمود خان اچکزئی ،مصطفی نواز کھوکھر، اسد قیصر، لطیف کھوسہ و دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

 چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو آئین پر حملہ کرتا ہے وہ فیڈریشن پر حملہ کرتا ہے، قانون کی عملداری اس وقت تک ممکن نہیں جب تک قانون کی پاسداری کرنے والے حاکم اقتدارمیں نا ہوں، پاکستان کے مسائل کی وجہ آئین کے تقدس کی پامالی اور قانون کی عملداری نا ہونا ہے، آئین شکن پاکستان اور وفاق کا دشمن ہے، خود کو بھکاری کہنے والے پاکستان کا دفاع نہیں کر سکتے، قوم ملت کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے والے وطن کا دفاع نہیں کر سکتے، سترہ سیٹیں جیتنے والے کس منہ سے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں، ملک اپنے بدترین دور سے گز رہا ہے، سب سے زیادہ سیاسی قیدی پنجاب سے ہیں، عوام عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں، پنجاب کی عوام نے تمام تر مصائب کے باوجود عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا، پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں کسی آئین شکن کے ساتھ نہیں، لاقانونیت اور آئین شکنی کے خلاف عوام متحد ہو، ایک دن ضرور آئے گا جب وطن عزیز میں قانون اور آئین کی بالا دستی قائم ہو گی، نو مئی بھی فالس فلیگ آپریشن تھا، اس کی بھی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی جائیں، ہزاروں لوگوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے، مودی جو بول رہا ہے وہ جھوٹ ہے، پہلگام کی آڑ میں اپنے مکروہ عزائم کو پورا کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ہندوستان کے مقابلے میں متحد ہے۔اس وقت پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، کسی طالع آزما کے ساتھ نہیں ہیں، ہمیں یقین ہے کہ جو تم بولتے ہو وہ جھوٹ ہے، مودی کا کوئی اعتبار نہیں، جو وہ بولتا ہے وہ جھوٹا ہے، جب تک آزاد تحقیقات نہیں ہو جاتیں اس وقت تک اسکا کوئی اعتبار نہیں، پاکستان، پاکستان کے عوام کا ہے، کوئی فوج عوام کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی، 9 مئی کو بھی فالس فلیگ آپریشن تھا، ان فالس فلیگوں نے انسانوں سے حق زندگی چھین رکھا ہے، امریکہ کے غیر قانونی، غیر انسانی اقدامات کی مزمت کرتے ہیں اسرائیل دمشق شہر کے نزدیک آ چکا ہے، ہمیں مزمت کرنی چاہیئےکرم ایجنسی کے راستے بند ہیں، راستہ نہیں کھولا جا رہا، عوام کو سزا دی جا رہی ہے، یمن کے لوگوں کو غزہ کی حمایت کی سزا دی جا رہی ہے، ان شاء اللہ مجھے امید ہے کہ اس وطن میں آئین کی سپرمیسی ہو گی، قانون کی حکمرانی ہو گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree