Print this page

مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ اعجازبہشتی کا دوروزہ دورہ آزاد کشمیر ، تنظیمی اجلاس میں شرکت

27 اپریل 2024

وحدت نیوز(مظفر آباد) مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان خطیب ولایت علامہ اعجاز حسین بہشتی کا دو روزہ دورہ کشمیر کے موقع پر صوبائی شوری کے اجلاس میں شرکت، اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ابتدائی کلمات صوبائی صدر علامہ سید یاسر سبزواری صاحب نے ادا کئے جس کے بعد اضلاع اور یونٹس کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ظہرین کی نماز کے بعد نشست کا دو بارہ آغاز کیا گیا جس سے خطیب ولایت مرکزی سیکرٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ اعجاز حسین بہشتی نے خطاب کیا، اس موقع پر صوبائی صدر ڈاکٹر علامہ یاسر سبزواری اور صوبائی و ضلعی کابینہ کے افراد موجود تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree