وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے جوان قائد شہید اور ڈاکٹر شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہوئے وطن عزیز پاکستان میں اسلام ناب محمدی کی تبلیغ و ترویج کے لئے مصروف عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سفیر انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی 29ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی نور حق کی تجلی تھی۔ جس سے تاریکیوں اور ظلمتوں کی سوداگر استکباری قوتیں خائف تھیں۔ انقلاب اسلامی نے عالمی استکباری نظام کی باطل بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ عاشق امام خمینی تھے۔ قائد شہید عظیم مفکر سید باقرالصدر کے فرمان کی عملی تصویر تھے۔ آپ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی ذات میں ذوب ہوگئے۔ قائد شہید کے گفتار اور کردار سے عشق امام چھلکتا تھا۔
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پاکستان کے نوجوانوں کے لئے نمونہ عمل ہیں۔ آپ قائد شہید کے پیرو اور دست و بازو بنیں۔ سفیر انقلاب نے انقلاب اسلامی اور رہبر کبیر خمینی بت شکن کے افکار و پیغام کو سر زمین پاکستان میں پھیلایا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا ہم سب پر واجب ہے۔ قبلہ اول مسجد اقصیٰ اور سرزمین فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے جوان قائد شہید اور ڈاکٹر شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہوئے وطن عزیز پاکستان میں اسلام ناب محمدی کی تبلیغ و ترویج کے لئے مصروف عمل ہیں۔