Print this page

پاکستان بھر میں ایم ڈبلیو ایم یونٹس اپنی فعالیت میں بہتری لانےکیلئے نو نکاتی پروگرام پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں،علامہ مقصودڈومکی

10 مارچ 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی تنظیم سازی کونسل کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت مرکزی آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں مرکزی سیکرٹری یوتھ ونگ علامہ اعجاز حسین بہشتی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم صدیقی، مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی علامہ برکت علی مطہری، علامہ سید وحید کاظمی، مرکزی مسؤل برائے اجرائی امور آصف حسین ایڈوکیٹ، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان میثم کاظم ، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید حسن ظفر ،ایم ڈبلیو ایم ریاست کشمیر کے صدر علامہ سید یاسر سبزواری ،صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی ،صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری چوہدری اظہر حسن، برادر فدا عباس لاڑک ،ریاست کشمیر، سندھ ،بلوچستان، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب کے تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے جس نے اپنے انقلابی افکار اور نظریاتی کارکنوں کے سبب ملکی سیاست میں اہم مقام حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں ایم ڈبلیو ایم یونٹس اپنی فعالیت میں بہتری لانے کے لئے نو نکاتی پروگرام پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ جبکہ اضلاع دستور کی روشنی میں اپنے ضلعی شوریٰ اجلاس منعقد کریں۔ ماہ مبارک رمضان میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے ملک گیر پروگرامز منعقد کئے جائیں گے جبکہ عید کے بعد ملک گیر تنظیمی دورہ جات ہوں گے۔اجلاس میں شعبہ تنظیم سازی کی فعالیت کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree