Print this page

ایم ڈبلیوایم قائدین کی جانب سے رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈہ پورکے والد بزرگوار کے انتقال پر اظہار تعزیت

13 فروری 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈہ پور کے والد محترم میجر امین اللہ گنڈہ پور کے والد بزرگوار داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ مرحوم کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر قائدین بشمول علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصرعباس شیرازی ، اسدعباس نقوی نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

ایم ڈبلیوایم کے قائدین نےاپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کے انتقال پر جناب علی امین گنڈہ پور کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، مرحوم کے تمام سوگواران عزیز و اقارب کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں،خداندومتعال مرحوم کی منزلیں آسان کرے،درجات بلند فرمائے،پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree