Print this page

علامہ مقصودڈومکی وایم ڈبلیوایم کے دیگر قائدین کی جانب سے سیاسی ومذہبی شخصیات کو آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت

23 دسمبر 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی، جمعیت غربائے اہل حدیث بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا فضل ربی اور ہزارہ ٹاؤن کے سماجی رہنماء مصطفیٰ تیموری ہزارہ کو آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔

در ایں اثناء مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، مرکزی صدر یوتھ ونگ علامہ تصور مہدی نے اراکین ضلعی کابینہ کے ہمراہ علمدار روڈ کے شہریوں کو بھی 24 دسمبر بروز اتوار آزادی فلسطین مارچ کی دعوت دی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree