Print this page

عالمی انسانی یکجہتی کے دن کو منانے کا مقصد دنیا سے غربت و تنگ دستی کا خاتمہ اور انسانوں کی باہمی یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

20 دسمبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) 20 دسمبر 2005ء کے عالمی انسانی یکجہتی کے دن کی مناسبت سے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا سے غربت و تنگ دستی کا خاتمہ اور انسانوں کی باہمی یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنا ریاست کے فرائض میں شامل ہے، بنیادی انسانی حقوق اور ضرورتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہونی چاہیے، ملک میں انسانی یکجہتی کی فوری اور اشد ضرورت ہے، ہم سب ملکر مشترکہ عزائم کے ذریعے ہی مشترکہ خطرات سے نمٹ سکتے ہیں اور ذاتی انا اور مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کا تحفظ کرنا ہو گا، ملک میں مختلف قومیتوں کو برابر کا پاکستانی شہری سمجھتے ہوئے حقوق دینا ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ اس دن ہمارا بنیادی مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد، انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنا، دنیا میں انسانی بنیادوں پر اتحاد و یگانگت کی اہمیت کو اُجاگر کرنا اور پسے ہوئے محروم طبقات کی ملکر مدد کرنا شامل ہے، مظلوم و محروم عوام بالخصوص فلسطین، کشمیر اور برما کی عوام پر ڈھائے جانے والے وحشیانہ مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا ہی اصل انسانیت کے ساتھ یکجہتی ہے، جس پر جتنا توجہ دی جانی چاہیے تھی اس قدر نہیں دی گئی، دنیا میں بڑھتی ہوئی عدم مساوات کے چیلنج کے تناظر میں عالمی یکجہتی کو مستحکم بنانا ناگزیر ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree