Print this page

مساجد کے ذریعے فلاح اور خدمتِ انسانیت کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

27 جون 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان احیاء مساجد کے ذریعے اصلاح معاشرہ کا ہدف حاصل کرنا چاہتی ہے۔ مسجد معاشرے کی دینی تعلیم و تربیت اور ہدایت کا مرکز ہے۔ یہ بات ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کراچی میں بن قاسم ضلع ملیر کے یوسف عارفانی گوٹھ کے دورے کے موقع پر مسجد و امام بارگاہ میں امام جماعت مولانا حسن رضا غدیری، متولی مسجد و امام بارگاہ اور مومنین سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے نائب صدر علامہ نشان حیدر ساجدی بھی موجود تھے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس موقع پر کہا کہ مسجد معاشرے کی دینی تعلیم و تربیت اور ہدایت کا مرکز ہے۔

مساجد کے ذریعے فلاح انسانیت اور خدمتِ انسانیت کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان احیاء مساجد کے ذریعے اصلاح معاشرہ کا ہدف حاصل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو درس قرآن کریم کے ساتھ ساتھ قرآن فہمی پر توجہ دینی چاہئے۔ کیونکہ قرآن کریم سے نزدیکی باعث ہدایت جبکہ قرآن مجید سے دوری گمراہی کا سبب ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ نشان حیدر ساجدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ملت کے حقوق کے لئے قابل قدر جدوجہد کی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم نے مسجد کی اہمیت کے پیش نظر محروم علاقوں میں تعمیر مساجد کو اہمیت دی ہے۔ اس موقع پر مولانا حسن رضا غدیری نے مسجد میں روزانہ درس قرآن کریم اور نماز باجماعت کے علاؤہ عشرہ محرم الحرام کے پروگرامز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree