Print this page

نئی نسل کی درست سمت میں رہنمائی کے لئے حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد اور افکار کو زندہ رکھنا ضروری ہے،علامہ مقصودڈومکی

10 جون 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ تین دہائیاں گزر جانے کے باوجود امت مسلمہ کی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ سے عشق و محبت میں اضافہ نظر آرہا ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان آرٹ گیلری میں رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے عروج ملکوتی کے حوالے سے تصویری نمائش کے موقع پر کہی۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس موقع پر تصویری نمائش کا معائنہ کیا اور مہمانوں کے تاثرات بک میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء نے کہا کہ نئی نسل کی درست سمت میں رہنمائی کے لئے حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد اور افکار کو زندہ رکھنا ضروری ہے۔ رہبر کبیر حضرت امام خمینی کی شخصیت اقوام عالم کے لئے رہبر و رہنماء کا درجہ رکھتی ہے۔ تین دہائیاں گزر جانے کے باوجود امت مسلمہ کی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ سے عشق و محبت میں اضافہ نظر آرہا ہے۔ علمائے کرام کو چاہیے کہ وہ عوام کو امام امت کے افکار و تعلیمات سے روشناس کرائیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree