پاراچنار اساتذہ کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بزدل دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سےنمٹا جائے، علامہ حسنین گردیزی

05 مئی 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس علماء شیعہ پاکستان کے صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے ضلع کرم پارہ چنار میں امتحانی ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کے ساتھ ساتھ شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر ایریا جیسے حساس علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا ہونا انتہائی افسوس ناک ہے، کوہاٹ تعلیمی بورڈ کی جانب سے امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باوجود پارہ چنار کے اساتذہ کی ڈیوٹیاں حساس ترین علاقے میں لگانا تشویشناک ہے، ارباب اختیار کو چاہیے کہ اس بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو جلد گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، افسوس ناک امر یہ ہے کہ ضلع کرم کے عوام کی خاطر فلاح و بہبود کے لیے آج تک کوئی ترقیاتی فنڈز فراہم نہیں کیئے گئے، الٹا وہاں کے محب وطن پاکستانیوں شہریوں کی جانوں کا سفاکانہ کارروائیوں کی نذر ہو جانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بزدل دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے میں ہی ملک وملت کی عافیت ہے، گزشتہ تین چار ماہ سے خیبرپختونخواہ میں دہشت گرد آئے روز کاروائیوں میں ملوث ہیں لیکن ان کے خاتمے کے لیے کوئی منتظم اور ٹھوس کاروائی نہیں کی گئی۔ جس سے عوام میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree