Print this page

سبکدوش سفیر اسلامی جمہوری ایران محمد علی حسینی کےاعزاز میں دعوت افطار میں ایم ڈبلیوایم رہنما ناصرشیرازی کی خصوصی شرکت

11 اپریل 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی سبکدوش ہونے والے برادر اسلامی ملک جمہوری اسلامی ایران کے سفیر محترم سید،محمد علی حسینی  کے اعزاز میں دئے جانے والے افطار ڈنر میں شرکت۔ایرانی سفیر سے ملاقات اور پاک ایران دوستی کے لئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے آنے والے ایرانی سفیر بھی اسی جوش و جذبہ سے دوستی کے اس سفر کو آگے بڑھائیں گے ۔اس موقع پر فلسطین کی آزادی کے مسئلہ پر مختصر اظہار خیال بھی کیا گیا ۔

دیگر شرکاء میں سابق وزیر مزہبی امور نورالحق قادری ،مفتی گلزار احمد نعیمی، علامہ سید ساجد علی نقوی ،علامہ عارف حسین واحدی  ،عبدالغفور حیدری، عبداللہ گل،علامہ افتخار حسین نقوی شامل تھے ۔تقریب کا اختتام فلسطین کی آزادی کی دعا کے ساتھ ہوا ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree