Print this page

انقلاب اسلامی عوام کی طاقت سے کامیاب ہوا اور عالمی استکبار کی دشمنی کے باوجود عوام کی حمایت سے قائم ہے، علامہ مقصود ڈومکی

03 اپریل 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ)یکم اپریل انقلاب اسلامی کے ریفرنڈم یعنی یوم اسلامی جمہوریہ کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی جمہوریہ کا نظام قائم کیا ،انقلاب اسلامی عوام کی طاقت سے کامیاب ہوا اور عالمی استکبار کی دشمنی کے باوجود عوام کی حمایت سے قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے پچاس دن بعد یکم اپریل 1979 کو ایک عوامی ریفرنڈم میں ایرانی قوم نے 98 فیصد کی بھاری اکثریت سے اسلامی جمہوریہ کے حق میں ووٹ دیا۔ جو اسلامی جمہوریہ پر عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دانا دشمن یعنی استکباری قوتوں نے پروپیگنڈہ کیا کہ دین سیاست سے جدا ہے  اور نادان دوست بھی دین کو سیاست سے جدا سمجھنے لگے جس زمانے میں پروپیگنڈہ کیا گیا کہ دین عصر حاضر کے تقاضے پورے نہیں کرتا دین ماضی کا قصہ بن گیا۔ دین لوگوں کو سلانے کے لئے نشہ اور افیم ہے۔ ایسے وقت میں امام خمینی نے دین کی بنیاد پر جدید اسلامی ریاست قائم کی جس کی حیرت انگیز ترقی پر دوست و دشمن سبھی حیران ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو اسلام اور جمہوریت کے درمیان ٹکراؤ کی بات کر رہے ہیں وہ فکر امام خمینی سے منحرف ہو چکے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree