Print this page

مدارس نے تبلیغ اسلام میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

23 مارچ 2023

وحدت نیوز(سکرنڈ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے سکرنڈ میں مدرسہ جامعہ المرتضیٰ میں طلباء و اساتذہ کرام سے ملاقات کی۔ اس موقع مدرسہ کے پرنسپل علامہ دلدار حسین مطہری نے مدرسے کی تعلیمی و تبلیغی خدمات بیان کیں اور زیر تعمیر عمارت کا وزٹ کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ طلباء کے لئے دینی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ مستقبل میں عصری علوم کی ترویج کے لئے پبلک اسکول کا آغاز کر رہے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دینی مدارس نے تبلیغ اسلام میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔

وہ مدارس قابل قدر ہیں جن میں قرآن مجید اور علوم آل محمد علیہم السلام کی تعلیم دی جاتی ہیں۔ در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع نواب شاہ کے شہر دولت پور میں ایم ڈبلیو ایم یونٹ دولت پور کے زیر اہتمام یونٹ کی تنظیم نو کے پروگرام میں شرکت کی۔ اس تقریب میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی سیکرٹری تنظیم برادر محمود الحسن، ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم نواب شاہ علامہ سجاد علی محسنی، صوبائی رہنماء شفقت حسین لانگاہ و دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر برادر اختیار علی لانگاہ ایم ڈبلیو ایم یونٹ دولت پور کے صدر منتخب ہوئے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree