Print this page

برطانوی سامراج سےآزادی کے بعد انگریزوں کے ذہنی غلام آج بھی ملک و قوم پر مسلط ہیں،علامہ مقصود ڈومکی

22 مارچ 2023

وحدت نیوز(جیکب آباد) سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد میں یوم قرار داد پاکستان کی مناسبت جشن کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی تھے۔ تقریب میں بچوں نے وطن عزیز پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے تقاریر کیں اور ملی نغمے پیش کئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے برصغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور انہیں انگریز کی غلامی سے آزادی کا درس دیا۔ ہم حضرت علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے افکار کی روشنی میں پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء ملک و قوم کا مستقبل ہیں۔ ان کی بہترین تعلیم و تربیت روشن مستقبل کی نوید ہے۔ آج پاکستان کو امریکی غلامی نے پسماندگی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ انگریزوں کے ذہنی غلام آج بھی ملک و قوم پر مسلط ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے عوامی طاقت سے انگریزوں کی غلامی سے نجات حاصل کی۔ اس موقع پر طلباء نے ٹیبلو پیش کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree