Print this page

آئی ایس او جامعہ پنجاب کے وفد کی چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات

22 مارچ 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام سفیران نور ٹوور میں شریک طلبہ نے جامعہ الولایہ اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔

جامعہ الولایہ اسلام آباد میں علامہ سید جاوید شیرازی کی امامیہ طلبہ کے ساتھ نشست ہوئی۔ نشست کے بعد معروف لکھاری، ناول نگار، افسانہ نگار اور شاعر علی اکبر ناطق نے امامیہ طلبہ کو جامعہ کا دورہ کروایا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کیساتھ تین گھنٹے کی طویل نشست کے بعد طلبہ نے گروپ فوٹو بنوایا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree