غلامی نامنظور کا نعرہ مقبول ترین نعرہ بن چکا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

28 فروری 2023

وحدت نیوز(جعفرآباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع جعفر آباد کے گاؤں شاہی چوکی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت قاسم ابن حسن علیہ السلام کی زندگی ہمارے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ جنہوں نے اپنے زمانے کے امام کی نصرت کی خاطر اپنی جان فدا کی۔ آپ علیہ السلام نے شوق شہادت کا کا کچھ یوں اظہار کیا کہ میری نظر میں شہادت کی موت شہد سے زیادہ شیرین ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز پاکستان میں عوامی شعور و بیداری کے نتیجے میں غلامی نامنظور کا نعرہ مقبول ترین نعرہ بن چکا ہے۔ عوامی شعور میں اضافہ غلامی کی زنجیریں توڑنے کا باعث بنے گا۔ غلامانہ ذہنیت کے لوگ عوامی شعور و بیداری سے خائف نظر آ رہے ہیں۔ جبکہ عوام نے اپنے شعور سے حائل رکاؤٹوں کو توڑا ہے۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کی سالمیت، خودمختاری، استقلال اور آئین کی بالادستی کے لئے گرفتاری پیش کی۔ ہمیں وطن عزیز پاکستان میں غیر ملکی مداخلت اور غلامی منظور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار اور فرامین کی روشنی میں ملک میں اسلامی اقدار اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے مصروف عمل ہے۔ قائد شہید کی جدوجہد اور افکار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوری جماعتوں کی جانب سے ملکی آئین سے بغاوت اور الیکشن سے فرار حیرت انگیز ہے۔ حالیہ ضمنی الیکشن نے تیرہ جماعتی حکومتی اتحاد کی حیثیت سے پردہ اٹھا دیا۔ حکومتی اتحاد کی شرمناک شکست ان پر عوام کے عدم اعتماد کا مظہر ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree