Print this page

متنازعہ ترمیمی بل کے خلاف عوامی بیداری پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما اسدعباس نقوی کا مومنین چکوال سے اظہار تشکر

28 جنوری 2023

وحدت نیوز (چکوال) جناب سید اسد عباس نقوی مشیرسابق وزیر اعلی پنجاب برائے پولیٹیکل افیئرز و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنے وفد کے ہمراہ علاقے کے مومنین سے ایک کارنر میٹنگ میں شرکت کی اورمومنین کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے اس متنازعہ بل کے سلسلے میں علاقے میں عوام کو آگاہی دی اور ایک عوامی اجتماع کرایا اس باوقار اجتماع کے انعقاد پر میں شکریہ ادا کرتاہوں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی ،جناب سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات ،ضلعی صدر ضلع چکوال برادر سید وسیم شاہ کاظمی ، ضلعی رابطہ سیکرٹری ضلع چکوال برادر نذرعباس ، ضلعی سیکرٹری سیاسیات ضلع راولپنڈی برادر سید منظور حسین شاہ بھی وفد میں شامل تھے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree