Print this page

 دین کی بنیادی تعلیم ہر مسلمان پر فرض ہے تاکہ وہ اپنے روزمرہ کے معمولات زندگی دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق بجا لائے،علامہ مقصودڈومکی

02 جنوری 2023

وحدت نیوز(جیکب آباد)مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد کے زیر اہتمام ایک روزہ اسلام شناسی ورکشاپ منعقد ہوئی ایک روزہ تعلیمی ورکشاپ میں بلوچستان اور ضلع جیکب آباد سے چالیس مومنین نے حصہ لیا۔اسلام شناسی ورکشاپ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی ،مجلس علمائے شیعہ ضلع جیکب آباد کے صدر علامہ حاجی سیف علی، مولانا ارشاد علی سولنگی،مولانا حیدر علی ڈومکی و دیگر علماء کرام نے قرآن کریم حدیث احکام اور حالات حاضرہ کے موضوع پر درس دیئے۔ عملی احکام کی کلاس میں شرکاء کو وضو غسل اور تیمم کی تعلیم دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دین کی بنیادی تعلیم ہر مسلمان پر فرض ہے تاکہ وہ اپنے روزمرہ کے معمولات زندگی دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق بجا لائے۔ جہالت اور لا علمی دین سے دوری کا سبب بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی پوری زندگی حصول علم میں گذار دینی چاہئے جس طرح سے حدیث پاک میں ہے علم حاصل کرو گہوارے سے لحد تک ۔ قرآن کریم کا آغاز اقرء یعنی پڑہ کے حکم سے ہوا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree