Print this page

چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی ڈاکٹرشیریں مزاری سے ملاقات، خاوند کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

29 دسمبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے انکے شوہر ڈاکٹر تابش حاضر مزاری مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور وفد کا شکریہ ادا کیااور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ملکی مسائل سے متعلق خدشات اور سیاسی صورتحال پر ان کی رائے کو عوامی امنگوں کے مطابق قرار دیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مظاہرشگری، ارشاد بنگش ، شجاعت علی بلتی ودیگر بھی موجود تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree