Print this page

آج کے ملکی حالات ثابت کررہے ہیں کہ ہماری سیاسی قیادت نے سقوط ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک سکول سے کچھ نہیں سیکھا،اسدعباس نقوی

16 دسمبر 2022

وحدت نیوز(لاہور)مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید اسد عباس نقوی نے کہا ہے کہ آج کے ملکی حالات ثابت کررہے ہیں کہ ہماری سیاسی قیادت نے سقوط ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک سکول سے کچھ نہیں سیکھا۔ پاکستان ٹوٹنے کا سبب سیاست دانوں کے داؤ پیچ تھے، جو تب بھی لگائے گئے تھے اور اِس کے بعد بھی لگائے جارہے ہیں، سیاست دانوں کی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی روش نے قوم کو صدیوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔

سید اسد عباس نقوی نے سوال کیا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول جن وجوہات کے نتیجے میں پیش آیا کیا وہ ختم ہوگئیں؟ کیا ہم نے دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچادیا ہے؟ انہوں نے کہاکہ خدارا سقوط ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک سکول سے سبق سیکھیں وگرنہ ماضی کے ذمہ داران کی طرح آپ کا نام بھی خدانخواستہ کسی سقوط کے حوالے سے تاریخ میں لکھا جائے گا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree