Print this page

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما آغا آصف رضا ایڈوکیٹ بلامقابلہ نائب صدر تحصیل بار کونسل ساہیوال منتخب،قائدین کی مبارکباد

13 دسمبر 2022

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما آغا آصف رضا ایڈوکیٹ بلامقابلہ تحصیل بار ایسوسی ایشن ساہیوال ضلع سرگودھا کے نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ آغا آصف رضا ایڈوکیٹ کے بلامقابلہ انتخاب پر ایم ڈبلیوایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرشیرازی ، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی سمیت دیگر مرکزی وصوبائی رہنماؤں اور ضلعی عہدیداران نے انہیں مبارک پیش کی ہے۔ ایم ڈبلیوایم قائدین نے آغا آصف رضا ایڈوکیٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی مزید ترقی اور کامیابی کیلئے دعا کی ہے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree