Print this page

 تعجب ہے ان مسلمان صحافیوں اور دانشوروں پر جو ایران میں پردہ کے خلاف استعماری تحریک کی حمایت میں بیان دے رہے ہیں،علامہ احمداقبال رضوی

05 دسمبر 2022

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایران میں اسلامی نظام عملی طور پر نافذ ہے اور وہاں موجود قوانین قرآن اور سنت سے اخذ شدہ ہیں۔ حجاب قرآن و سنت میں عورت پر فرض کیا گیا ہے اسی لئے یہ ایران کے قانون کا حصہ ہے۔اس لحاظ سے حجاب حق اللہ ہے جسے ختم کرنا انسان کے اختیار میں نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعجب ہے ان مسلمان صحافیوں اور دانشوروں پر جو ایران میں پردہ کے خلاف استعماری تحریک کی حمایت میں بیان دے رہے ہیں کہ اس وقت ایران میں پردہ نہ کرنا مزاحمت کی علامت ہے ، یہ ایران کے نظام سے نہیں اللہ، رسول ص اور قرآن سے جنگ ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree