Print this page

نظام ولایت و امامت بشریت کی فلاح کا ضامن ہے، علامہ مقصود ڈومکی

05 دسمبر 2022

وحدت نیوز(نوابشاہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نواب شاہ ڈویژن کی جانب سے ڈویژنل تعمیر وطن کنونشن شاہ داد پور میں منعقد ہوا۔ ڈویژنل تعمیر وطن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تعمیر وطن اور تعمیر انسانیت کے لئے نظام کی اصلاح ضروری ہے۔ نظام ولایت و امامت بشریت کی فلاح کا ضامن ہے۔ ولایت دین کی روح ہے۔ قرآن کریم مکمل نظام حیات ہے۔ جو ہمیں طاغوت کی اطاعت سے روکتے ہوئے ولی خدا کی ولایت میں آنے کی دعوت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں نائب امام حضرت امام خمینی کی تحریک اور فکر خمینی اہل حق کے لئے مشعل راہ ہے۔ موجودہ زمانے میں عالم کفر کے مقابلے میں حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے قیام فرمایا اور قرآن و سنت اور سیرت اہل بیت علیہم السلام کی روشنی میں اسلامی حکومت تشکیل دی۔ خدا کے دین کی سربلندی انقلاب اسلامی کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ خط ولایت کے پیروکار عصر حاضر کی یزیدیت کے مقابلے میں سینہ سپر ہیں۔ آج عالمی انقلابی تحریک دنیائے استکبار کے مقابلے میں استقامت کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے آئی ایس او نواب شاہ ڈویژن کے نئے میر کارواں برادر سید سیرتِ عباس شاہ کا اعلان کیا۔ آئی ایس او کے مرکزی نمائندہ برادر ثقلین حیدر نے نو منتخب ڈویژنل صدر سے حلف لیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree