Print this page

چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کامعروف صحافی صدیق جان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

03 دسمبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معروف صحافی صدیق جان کی والدہ کی وفات پردلی افسو س کا اظہارکیا ہے ۔

 صدیق جان کے نام تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ کی والدہ کےانتقال پر سوگواران بلخصوص آپ کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتاہوں۔والدین کی جدائی وہ دکھ ہےجو انسان کو توڑ کر رکھ دیتی ہے۔وہ نقصان ہےجس پر دلاسےکیلئےالفاظ نہیں۔رب ذوالجلال سے  دعاگوہوں کہ بحق محمد و آل محمدع مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree