Print this page

داخلی خود مختاری اور آزاد خارجہ پالیسی ملکی استحکام اور ترقی کیلئے ناگزیر ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

02 دسمبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے سیاسی اور معاشی استحکام بے حد ضروی ہے، ملک میں جاری سیاسی کشمکش کا فوری حل نکالا جائے کیونکہ سیاسی عدم استحکام ملکی معیشت کی تباہی کا سبب بن رہا ہے ملک میں سیاسی استحکام لانے کا واحد راستہ جلد اور شفاف الیکشن ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے، ملک کا ہر طبقہ نوکری پیشہ افراد، زمیندار ، کسان ،صنعتکار ،تاجر اور دیہاڑی دار مزدور سخت پریشان ہیں۔ سکڑتے ہوئے ملکی زرمبادلہ، آئے روز گرتی ہوئی روپے کی قدر اور مہنگائی عام عوام کے لیے ناقابل برداشت ہو چکی ہے لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ نچلے طبقے کی اس زبوں حالی کا نااہل حکمرانوں کو ذرا بھی فکر نہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree