Print this page

ہم قائد شہید علامہ عارف الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار و نظریات کے پیرو ہیں جنہوں نے پاکستان میں ملت جعفریہ کے حقوق اور اتحاد بین المسلمین کے لئے موثر جدوجہد کی،علامہ مقصودڈومکی

27 نومبر 2022

وحدت نیوز(رحیم یار خان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی صوبہ جنوبی پنجاب کے چار روزہ تنظیمی دورے کے سلسلے میں رحیم یار خان پہنچے۔  جمال دین والی کی زینبیہ امام بارگاہ میں مومنین کرام سے خطاب اس موقع پر صوبائی نائب صدر برادر اصغر تقی اور ضلعی صدر سید فضل حسین شاہ و دیگر موجود تھے۔

مومنین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہمیں مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے ، عزاداری امام حسین علیہ السلام عظیم عبادت ہے جس کے خلاف رکاوٹیں ناقابل برداشت ہیں، عزاداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج آئین پاکستان کی سنگین خلاف ورزی اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی ہے۔ عزاداروں کے خلاف درج مقدمات واپس لیتے ہوئے مقدمات بنانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حقوق مانگنے سے نا ملیں تو چھیننے پڑتے ہیں۔ ہمارے اکابرین نے طویل جدوجہد اور قربانیاں دے کر جو حقوق حاصل کئے ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔ ہم قائد شہید علامہ عارف الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار و نظریات کے پیرو ہیں جنہوں نے پاکستان میں ملت جعفریہ کے حقوق اور اتحاد بین المسلمین کے لئے موثر جدوجہد کی۔ اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree