Print this page

رہنما ایم ڈبلیوایم لاہور سید خرم عباس نقوی کے والد سید سعادت حسین نقوی کے انتقال پر قائدین کا اظہار تعزیت

11 نومبر 2022

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سینئررہنما وعزاداری کونسل کے رکن سید خرم عباس نقوی کے والد بزرگواررونق فرش عزا و ولاء سید سعادت عباس نقوی مختصر علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔مرحوم کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین کے قائدین و رہنماؤں نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔  

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےاپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ برادر سید خرم نقوی کے والد بزرگوار سید سعادت عباس نقوی کی رحلت کی خبر سن کر انتہائی رنج کا احساس ہوا، خداوند متعال مرحوم ومغفور کی مغفرت فرمائے انہیں جوار آئمہ اطہارؑ میں محشور فرمائے اور سید خرم عباس نقوی سمیت تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عنایت فرمائے،آمین۔

وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمداقبال رضوی نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین لاہور کے فعال رہنما خادم عزادار سید خرم عباس نقوی کے والد بزرگوار سید سعادت عباس نقوی کے انتقال پرملال پر دلی افسوس ہوا خدا وند متعال مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے،آمین۔

مرکزی سیکریٹری سیاسیات و پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب سید اسدعباس نقوی نے کہاکہ عزیز دوست اور بھائی سید خرم عباس نقوی کے والد بزرگوار سید سعادت عباس نقوی کی رحلت  پر دل غمگین ہے ، رب کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے ، بارگاہ سید الشہداء ع میں محشور فرمائے اور برادر عزیز سید خرم نقوی سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ،آمین۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree