Print this page

مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی تربیتی سازی کونسل کے زیر اہتمام روزانہ درس حدیث پروگرام کا آغازکردیا گیا ہے، مولانا جان حیدری

27 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی تربیتی سازی کونسل کے زیر اہتمام روزانہ درس حدیث پروگرام کا آغاز۔مولانا محمد جان حیدری نے کہا کہ کونسل کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ روزانہ ایک دو احادیث اور ماہانہ چالیس احادیث مرکزی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا گروپس اور پیجز کے ذریعے کارکنوں تک پہنچائی جائے گی۔

صوبائی تربیتی کونسل اضلاع تک جبکہ ضلعی کونسل یونٹ تک اس سلسلہ کو پہنچائے گا اور مختلف مناسبات میں 40 احادیث کے حفظ کا انعامی مقابلہ رکھا جائے گا۔لہذا مجلس وحدت مسلمین کے تمام مسئولین اور کارکنوں سے گزارش ہے کہ روزانہ ایک حدیث کو ترجمہ کیساتھ تلاوت فرماکر اپنے قلوب کو انوار معارف محمد وآل محمد علیہم السلام سے روشناس کریں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree