Print this page

ممتاز کشمیری حریت رہنما مولاناعباس انصاری کے انتقال پر چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تعزیت

25 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راہ ناصرعباس جعفری نے ممتاز عالم دین اور کشمیری حریت رہنما مولانا محمد عباس انصاری کی ناگہانی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ سابق چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس اور ممتاز کشمیری رہنما مولانا محمد عباس انصاری کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج کا احساس ہوا ہے، مرحوم تحریک آزادی کشمیر کے صف اول کے رہنما تھے، انہوں نے بھارتی جبر وتسلط کے خلاف ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا ۔

انہوں نے کہاکہ مرحوم نے بھارتی قابض افواج کے ظلم و بربریت کے مقابل آہنی دیوار بنےرہے ، کئی مرتبہ قید وبند کی سعوبتیں بھی جھیلیں لیکن ان کےپایہ ثبات میں کبھی لغزش نہیں آئی، حریت رہنما مولانا عباس انصاری کی جدوجہد وقربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔خدا وند متعال مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree