Print this page

شہید ارشد شریف کابےگناہ خون رائیگاں نہیں جائے گا حق و سچ کی آواز کبھی نہیں دب سکتی،علامہ راجہ ناصرعباس

24 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)ملک کے نامور و محب وطن صحافی ارشد شریف کے دیار غیر میں بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں،شہید ارشد شریف کو مادر وطن سے محبت کی سزا دی گئی ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےمعروف صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے کینیا میںٹارگٹ کلنگ کے خلاف ٹوئٹر پر جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ شہید ارشد شریف پاک وطن میں ملک دشمن بیرونی قوتوں کی مداخلت کا پکا مخالف تھا ۔ استکباری قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کی خاطر اپنے راستے کی تمام رکاوٹوں کو ہٹانا ضروری سمجھتی ہیں۔حکومتیں کفر سے تو باقی رہ سکتی ہیں البتہ ظلم سے نہیں۔ ایم ڈبلیوایم شہید ارشد شریف کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےمزید کہا کہ ارشد شریف کی مظلومانہ شہادت کے بعد ملک دشمن قوتوں کو بےنقاب ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ارشد شریف کابےگناہ خون رائیگاں نہیں جائے گا حق و سچ کی آواز کبھی نہیں دب سکتی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree