Print this page

عالمی یوم علی اصغر ع ان جرات مند اور بلند حوصلہ ماؤں کا اپنے وقت کے امام سے تجدید عہد کا دن ہے جو کربلا کی حقیقی پیروکار ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

05 اگست 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم علی اصغر ع ان جرات مند اور بلند حوصلہ ماؤں کا اپنے وقت کے امام سے تجدید عہد کا دن ہے جو کربلا کی حقیقی پیروکار ہیں۔ جس قوم کے پاس ایسی مائیں موجود ہوں جو اپنے کمسن بچوں کو ہاتھوں پر اٹھا کر امام کی نصرت کا عہد و پیمان کریں اس قوم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔

انہوں نے کہا اولاد سے ماں کی محبت کا کوئی متبادل نہیں لیکن عالمی یوم علی اصغر ع کے موقع پر مائیں اس امر کا اظہار کرتی ہیں کہ امام برحق کی محبت انہیں اپنی اولاد اپنی ہر شے سے بڑھ کر عزیز ہے۔مراسم عزاداری ہماری عبادات کی روح اور ہماری عاشورائی فکر ہمارے کربلائی ہونے کی دلیل ہیں۔عالم استکباری طاقتوں کو ملت تشیع کے کربلائی فہم سے خطرہ ہے۔امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور کی زمینہ سازی کے لیے مکتب اہل بیت اطہار علیہم السلام کی آفاقی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں عملاً نافذ کرنا ہو گا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree