Print this page

علامہ حسنین گردیزی کی زیر صدارت اجلاس،علامہ سید عبد الحسین الحسینی مجلس علمائے شیعہ خیبرپختونخوا کے صدر منتخب

29 جون 2022

وحدت نیوز(ہنگو) مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے ضلع ہنگو کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے علمائے کرام کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں علامہ سید عبد الحسین الحسینی کو مجلس علمائے شیعہ خیبر پختونخوا کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ مسجد الزہراء (زاہرہ ٹاؤن رئیسان) میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے مجلس علماء شیعہ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور علماء کے معاشرے میں کردار پر گفتگو کی، مجلس علماء شیعہ پاکستان کی افادیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔

اجلاس میں اتفاق رائے کے ساتھ علامہ سید عبد الحسین الحسینی کو مجلسِ علماء شیعہ خیبر پختونخوا کا صدر منتخب کر لیا گیا، اجلاس میں علامہ حمید حسین امامی، علامہ ارشاد علی، علامہ ہدایت حسین، علامہ سید الدین، علامہ نور نقی، علامہ عمران و دیگر شریک ہوئے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree