Print this page

ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصود ڈومکی کی بی این پی مینگل کےمقتول رہنما سعید احمد بلوچ کےورثاءسے تعزیت

12 مئی 2022

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے بی این پی مینگل کے مقتول رہنما سعید احمد بلوچ کے ورثاء سے تعزیت کی۔

 اس موقع پر سعید احمد بلوچ کے ورثاء فیض اللہ بلوچ اور بی این پی مینگل کوئٹہ کے صدر میر غلام نبٕی مری سے گفتگو کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں بی این پی مینگل کے رہنما کا قتل افسوس ناک واقعہ ہے کوئٹہ بلوچستان کو امن کی ضرورت ہے۔ امن دشمن عناصر اور دھشت گرد نیٹ ورک کے خلاف ریاستی ادارے سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی مینگل کے رہنما کا قتل لمحہ فکریہ ہے ٹارگٹ کلنگ قتل چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں امن و امان کی ابتر صورتحال کی عکاس ہیں جن پر قابو پانے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور اقدامات کریں۔

 انہوں نے مقتول رہنما کے ورثاء اور بی این پی کے رہنماوں کو یقین دلایا کہ قاتل دھشت گرد عناصر کی گرفتاری کے لئے ہونے والی ہر جدوجہد میں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ کیوں کہ ہم آپس میں بھائی ہیں اور ہمارے دکھ سکھ مشترک ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بی این پی رہنما موسی بلوچ اور میر غلام نبی مری نے کہا کہ واقعہ ڈکیتی نہیں بلکہ ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہے کیونکہ قاتل نے پانچ گولیاں مار کر شہید سعید احمد بلوچ کو بے دردی سے قتل کیا ہے جبکہ لوٹا کچھ نہیں تین دن گذر جانے کے باوجود حکومت اور انتظامیہ نے قاتل مجرموں کے حوالے سے کسی پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree