Print this page

ایم ڈبلیو ایم بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے کارکن ہر سطح پر صالح باکردار اور خدمت کے جذبے سے سرشار امیدوار سامنے لائیں، علامہ مقصود ڈومکی

15 اپریل 2022

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصودعلی ڈومکی نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کا حسن ہیں مگر جمہوری ادوار میں ہمیشہ بلدیاتی انتخاب تاخیر سے کرائے جاتے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ووٹ کو امانت سمجھ کر ایسے اھل انسان کے حوالے کریں جو شریف دیانتدار اور خدمت کا جذبہ رکھنے والا ہو۔

انہوں نے کہا کہ عوام کرپٹ نالائق اور نا اھل انسان کو ہرگز ووٹ نہ دیں چاہے وہ پیسے والا ہو۔ ایک غریب غربت کے درد کو سمجھتا ہے۔ الیکشن کمیشن انتخابات میں پئسے کے بے دریغ استعمال اور ووٹوں کی خرید و فروخت کا سدباب کرے۔ ہمیں ووٹ میرٹ پر باصلاحیت انسان کو دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے کارکن ہر سطح پر صالح باکردار اور خدمت کے جذبے سے سرشار افراد کو بلدیاتی الیکشن میں سامنے لائیں۔ پاراچنار کے بلدیاتی الیکشن میں ایم ڈبلیو ایم کی بہترین کارکردگی سے کارکنوں کے حوصلے بڑھے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree