Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان علامہ قاضی شبیر علوی کی اہلیہ کی رحلت پر اظہار تعزیت

09 مارچ 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پرنسپل جامعتہ شہید مطہری ملتان علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی اہلیہ محترمہ کی رحلت پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی اور کہا کہ رب کریم مرحومہ کو جوارجناب سیدہ کونین سلام اللہ علیہا میں محشور فرمائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، خداتمام پسماندگان بالخصوص برادر عزیز علامہ قاضی شبیر حسین علوی کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عنایت فرمائے۔

دوسری جانب ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدارحسین نقوی نے بھی مرحومہ کے انتقال پرملال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree