Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما ناصرشیرازی کی جامعہ نعیمیہ کے زیر اہتمام نویں سالانہ خاتون جنت سلام اللہ علیہا کانفرنس میں خصوصی شرکت اور خطاب

21 فروری 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) نویں سالانہ خاتون جنت سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں کیا گیا۔جس میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی عبدالخبیر آزاد، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی، معروف  مذہبی و علمی شخصیات اور جید علماء کرام سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کانفرنس میں خاتون جنت سلام اللہ علیہا کی عظمت و صداقت کے حوالے سے قرارداد بھی یپش کی گئی جس کی شرکاء نے پرزور انداز میں تائید کی۔تقریب کے اختتام پر جامعہ نعیمیہ کے فارغ التحصیل طلبا مولانامیں خبیر احمد آزاد اور سید ناصر شیرازی نے اسناد تقسیم کیں اور انہیں عبا و قبا پہنائیں۔

 سید ناصر شیرازی نے شاندار کانفرنس کے انعقاد پر جامعہ نعیمیہ اسلام آباد کے پرنسپل اور جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے فارغ التحصیل طلباء کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جامعہ نعیمہ کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ اہل علم حضرات اپنی سعی جاری رکھیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree