Print this page

علامہ سید احمد اقبال رضوی کی بزرگ عالم دین علامہ محمد تقی شاہ نقوی سے ملاقات، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

21 فروری 2022

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے وفد کے ہمراہ سورج میانی ملتان میں بزرگ عالم دین، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید محمد تقی شاہ نقوی سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے بزرگ عالم دین کی عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا، اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان موجودہ ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، علامہ سیداحمد اقبال رضوی نے مکمل صحتیابی کی دُعا کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree