Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس کاسیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم حیدرآباد علامہ امدادنسیمی کی ناگہانی وفات پر اظہار افسوس وتعزیت

14 فروری 2022

وحدت نیوز (اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے سابق سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد و متحرک عالم دین علامہ امداد علی نسیمی کی ٹریفک حادثے میں ناگہانی وفات پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

 اپنےتعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عزیزم مولانا امداد نسیمی کے اچانک انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا۔آقای امداد نسیمی ایک بہترین علمی و فکری شخصیت تھے۔قوم کے لیے ان کے اندر بےپناہ درد موجود تھا۔

انہوں نے اپنی زندگی کا قیمتی ترین حصہ قومی خدمات کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ مجلس وحدت مسلمین کے لیے ان کی مخلصانہ کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔دکھ کی اس گھڑی میں سوگواران کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعاگو ہوں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree