Print this page

یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر خطے کے غیور فرزندان کو مبارک باد اور جدوجہد آزادی کے عظیم شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

01 نومبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر خطے کے غیور فرزندان کو مبارک باد اور جدوجہد آزادی کے عظیم شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔گلگت بلتستان پاکستان کے باوفا اور نظریاتی باسیوں کا خطہ ہے۔ ستر سالہ محرومیوں کے باوجود سبز ہلالی پرچموں میں لپٹے شہدا وفاداری کی عظیم مثالیں ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہاکہ حکومت اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرگلگت بلتستان کے مستقبل کے حوالے سے عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے۔ آئینی حقوق اورعبوری صوبائی سیٹ اپ کے مندرجات سامنے نہ لانے سے عوام کے اندر تشویش اور شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کی محرومیوں اور ان کے ساتھ کی گئی نا انصافیوں کےازالے کا اب بہترین وقت ہے۔ حکومت پاکستان کو گلگت بلتستان کے لیے عبوری صوبائی سیٹ اپ کے اعلان اور تاریخی ترقیاتی پیکج کے ساتھ گلگت بلتستان کے با وفا غیور عوام کے زخموں پر مرہم رکھنا ہو گا ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree