Print this page

روایتی حریف بھارت کے مقابل پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح پر دنیا کے ہر کونے میں موجود اہلیان وطن کے سر فخر سے بلند ہیں ،علامہ راجہ ناصرعباس

25 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی روایتی حریف بھارت کے مقابل بہترین کارکردگی اور جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔اس تاریخی فتح پر پاکستانی قوم کی خوشی دیدنی تھی۔

 انہوں نے کہا کہ جیت کی خوشی کا یہ اظہار قوم کا اپنے وطن سے والہانہ محبت کا عکاس ہے۔ محنت،لگن اور اپنے شعبے سے دیانتداری کرنے والے ہر میدان میں سرخرو رہتے ہیں آج پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح پر دنیا کے ہر کونے میں موجود اہلیان وطن کے سر فخر سے بلند ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree