Print this page

ایم ڈبلیوایم عشق مصطفیؐ مرکز وحدت امت کانفرنس منعقد کرے گی، ناصرشیرازی

13 اکتوبر 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کی زیر صدارت سنٹرل سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ماہ ربیع الاول میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے"عشق مصطفی ؐمرکز وحدت امت" کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، مرکزی سیکرٹری امپلائز ونگ ملک اقرار حسین، ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی علامہ علی اکبر کاظمی اور ضلع اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل برادر ظہیر عباس اور دیگر عہداران نے شرکت کی۔

ناصرشیرازی نے تمام اضلاع کو کہا ہے کہ وہ سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پر ملک بھرمیں جلوس میلاد النبیؐ کے بھرپور استقبال کی تیاریاں کریں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree