پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو اذیت میں مبتلا کررکھا ہے،علامہ احمد اقبال رضوی

17 ستمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل اپنے کیے گئے وعدوں کو حکومت پورا کرے۔ عوام نے موجودہ حکومت کو مہنگائی،بے روزگاری اور مشکلات کے چنگل سے نکلنے کے لیے مینڈیٹ دیا لیکن حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہ کر سکی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی تائید میں کوئی جواز قابل قبول نہیں۔حکومت عوام کو ریلیف دے کر انتظامی معاملات پر اپنی گرفت ثابت کرے۔حکومت کو اپنی ساکھ بچانے کیلئے بے روزگاری و مہنگائی کے خاتمے سمیت الیکشن کے دوران کئے گئے دیگر دعوؤں کو سچ کر کے دکھانا ہوگا۔ پیٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث اشیائے خوردونوش کی قیمتیں غیر مستحکم ہیں۔بجلی کے نرخوں میں اضافے نے عام گھریلو صارفین کو بھی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ حکومت عام آدمی کی بنیادی ضروریات زندگی کی طرف توجہ دے۔

انہوں نے حکومت سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانشمندی کا تقاضا یہی ہے کہ مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام پر مزید کوئی بوجھ نہ ڈالا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree