شہزادہ علی اکبرؑ کے اس فرمان میں باوقار اور جرات مند زندگی گزارنے کا مکمل درس موجود ہے کہ اگر ہم حق پر ہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم موت پر جا پڑیں یا موت ہم پر آ گرے،علامہ راجہ ناصرعباس

26 مارچ 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شبیہہ پیغمبر  شہزادہ علی اکبر علیہ السلام  ابن سید الشہداء امام  حسین ع کے یوم ولادت کے موقع پر تمام محبان اہل بیت ع کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ شہزادہ علی اکبر علیہ السلام کی ولادت باسعادت کا دن وہ مبارک ساعت تھی جب خانوادہ رسالت ص کا ہر فرد شادمانی و مسرت سے سرشار تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہزادہ علی اکبر علیہ السلام جامع صفات کا مظہر تھے۔آپ صورت کے اعتبار سے شبیہ پیغمبر ص تھے تو جرات و جوانمردی کے لحاظ سے ثانی عباس علمدار علیہ السّلام دکھائی دیتے۔ان کی زندگی ک ہر لمحہ نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔آپ کے اس فرمان میں باوقار اور جرات مند زندگی گزارنے کا مکمل درس موجود ہے کہ اگر ہم حق پر ہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم موت پر جا پڑیں یا موت ہم پر آ گرے۔

 انہوں نے کہ اگر اس فکر کو مقصد حیات تسلیم کر لیا جائے تو حق و صداقت کا پرچار کیے بغیر جو زندگی گزرے گی وہ بے وقعت اور بے مقصد ہو گی۔ خاندان رسالت کے ہر فرد کا معیار زندگی خدا بزرگ وبرتر کی رضا کا حصول اور حق کا پرچار تھا۔جس پر وہ عظیم ہستیاں تاحیات اٹل رہیں۔

انہوں نے کہا کہ میدان کربلا میں حضرت علی اکبر علیہ السلام نے بہادری کے جو جوہر دکھائے وہ روز اول سے اولاد ابو طالب علیہ السلام کا امتیاز رہے۔یہ وہ ہستیاں ہیں جن کے دین اسلام پر احسانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو سیرت علی اکبر علیہ السلام  اپنی زندگیوں میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree