اسلام دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے استفادہ انتہائی ضروری ہے، مظاہر شگری

24 جنوری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام مختلف مذہبی جماعتوں کے سوشل میڈیا ونگز کے نمائندگان کا اہم اجلاس مرکزی رہنما ثاقب اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے اجلاس میں نمائندگی ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مظاہر شگری نے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دور عصر میں سوشل میڈیا کی اہمیت و ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنے آپ کو جدید مہارتوں سے لیس کرنا ہو گا۔اسلام دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے استفادہ انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہتھیار استعمال کرنے کے لیے محض ہدف کی نشاندہی کافی نہیں بلکہ حقیقی دشمن سے آگاہی بھی ضروری ہے۔سوشل میڈیا کے ذریعے امت مسلمہ کے درمیان مذہبی منافرت پھیلانے والے وہ ناسمجھ دوست ہیں جو ہتھیار کا استعمال تو بخوبی جانتے ہیں لیکن وہ دشمن شناس نہیں۔جس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ انہوں نے اپنے تیروں کا رُخ اپنے ہی بھائیوں کی طرف موڑ رکھا ہے اور دین اسلام کے پیروکاروں کو کمزور کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہود ونصاریٰ نے جو ہتھیار امت مسلمہ کو ٹکروں میں تقسیم کرنے کے لیے تیار کیا ہے ان کو ہم نے تدبر و حکمت کے ساتھ دشمن کی طرف موڑ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کا ہر فرد سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کر کے اپنے حصے کاکردار احسن طریقے سے ادا کرے۔مظاہر شگری نے ملی یکجہتی کونسل کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے اجلاس منعقد کیے جاتے رہیں تاکہ نوجوان نسل کی جدید خطوط پر بہترین رہنمائی ہو سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree