Print this page

ملی یکجہتی کونسل کا تعزیتی اجلاس، ایم ڈبلیوایم رہنما ناصرشیرازی نےسانحہ مچھ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا

11 جنوری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملی یکجہتی کونسل کا تعزیتی اجلاس مرکزی دفتر جامعہ نعیمیہ میں ہوا جس میں مختلف مذہبی جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے سانحہ مچھ کے حوالے سے اجلاس کو تفصیلی آگاہ کیا۔بعد ازاں اجلاس کے شرکاء نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے اور وطن عزیز سے دہشت گردوں اور داعش کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور آپریشن کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی طرف سے ایسے اقدامات کا عملی مظاہرہ کیا جانا چاہیے جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ حکومت اور ریاستی ادارے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی ہو۔ملک کے امن واستحکام کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔پاکستان کو محفوظ پناہ گاہ سمجھنے والے شرپسندوں کے لیے اس سرزمین کو قبرستان بنا کر منطقی انجام تک پہچانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری قوم جیت چکی ہے۔بزدلانہ کاروائیوں سے اسے شکست میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ ملک دشمنوں کے خلاف پوری قوم متحد ہےاور وہ وقت دور نہیں جب ارض پاک ایک بار پھر امن کا گہوارہ بن جائے گا۔ناصر شیرازی نے ملک کے مختلف شہروں میں دیے گئے دھرنوں میں شرکت پر مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، عمائدین، کارکنان اور اپنی قوم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree