Print this page

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

03 دسمبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سابق وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ ظفر اللہ جمالی ایک مدبر اور اصول پسند سیاست دان تھے۔

مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے استحکام کے لیے ظفر اللہ جمالی کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔میرظفر اللہ جمالی مرحوم ہرطبقے کی حمایت میں ایک مضبوط آواز تھے۔مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر کے لیے دعاگو ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree