Print this page

ایک اور بڑی کامیابی ، ایم ڈبلیوایم کے دو اراکین جی بی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب

24 نومبر 2020

وحدت نیوز(گلگت) الحمد اللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی قیادت بالخصوص قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس کی حکمت ، سیاسی تدبر اور بصیرت کی بدولت ایم ڈبلیوایم کو گلگت بلتستان میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے ۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سےپاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم ڈبلیوایم ضلع کھرمنگ کے سیکریٹری جنرل اور امام جمعہ علامہ شیخ اکبر علی رجائی اور ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین بلتستان محترمہ کنیز فاطمہ کی ٹیکوکریٹ اور خواتین کی مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ یہ بات ذہن نشین رہے کہ علامہ شیخ اکبرعلی رجائی واحد رکن اسمبلی ہیں جوکہ ایک عالم دین اور امام جمعہ بھی ہیں ،الحمد اللہ یہ اعزازبھی مجلس نے اپنے نام کرلیا ہے ۔مجموعی طور گلگت بلتستان اسمبلی میں ایم ڈبلیوایم کے اراکین کی تعداد تین ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کے حالیہ انتخابات میں ایم ڈبلیوایم نے حلقہ دو سکردو سے کامیابی حاصل کی جس میں محمد کاظم میثم فاتح قرار پاکر رکن اسمبلی منتخب ہوئے اب ایم ڈبلیوایم کی پی ٹی آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور صوبے بھرمیں پی ٹی آئی کے منتخب امیدواروں کی کامیابی میں عملی کرداراداکرنے پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ شیخ اکبر علی رجائی اور محترمہ کنیز فاطمہ بھی رکن اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 6 میں سے 4 خواتین کی مخصوص نشستیں حاصل کیں جبکہ پاکستان مسّلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی ۔پاکستان پیپلز پارٹی ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔

ایم ڈبلیوایم کی کنیز فاطمہ سمیت پی ٹی آئی کی ثریا زمان، دلشاد بانو، اور کلثوم بانو خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے منتخب ہوئیں ، پیپلزپارٹی کی طرف سے سعدیہ دانش اور ن لیگ کی طرف صنم بی بی خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہوگئیں۔

ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر ایم ڈبلیوایم کے اکبر علی رجائی اور پی ٹی آئی کے فضل رحیم جبکہ پیپلز پارٹی کے غلام شہزاد منتخب ہوگئے۔خواتین نشست6 ٹیکنوکریٹ 3 اور جرنل 24 کے ساتھ اسمبلی کی ٹوٹل33 نشستیں مکمل ہوگئی ہیں۔

امیدِ قوی ہے کہ انشاءاللہ قوم وملت اور خانوادہ شہداء کی دعاؤں ،ایم ڈبلیوایم کے رہنما ناصرعباس شیرازی اور اسدعباس نقوی کی شاندار سیاسی حکمت عملی کی بدولت آئندہ چند روز میں مزیدثمرات بھی سامنے آئیں گے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree